ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانیہ کی معاندانہ پالیسی کے پیش نظرتہران سے برطانوی سفیر کو اخراج کرنے کا حکم دیا ہے پارلیمنٹ نے ایرانی وزارت خارجہ کو تاکید کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر برطانیہ کے سفیر کو ایران سے نکال دے۔ پارلیمنٹ کے نمائندوں نے بھاری اکثریت سے برطانوی سفیر کر نکالنے کی قرارداد منظور کی ہے پارلیمنٹ میں موجود 196 نمائندوں میں 171 نمائندوں نے قرارداد کے حق میں 3 نمائندوں نےمخالفت اور 7 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اس قرارداد کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ دو ہفتوں کے دوران برطانوی سفیر کو ایران سے اخراج کرنے کا پابند ہے۔ پارلیمنٹ نے برطانیہ کے ساتھ روابط کو تنزل کرنے کی قرارداد بھی منظور کی ہے پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت کو متنبہ کیا ہے ایران کی کارروائی کا یہاں اختتام نہیں بلکہ برطانیہ کی سازشوں کے خلاف ایران برطانیہ کے ساتھ مکمل طور پر سیاسی اور اقتصادی رابطہ منقطع کرسکتا ہے۔
.......
/169
26 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 280702
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے برطانیہ کی معاندانہ پالیسی کے پیش نظرتہران سے برطانوی سفیر کو اخراج کرنے کا حکم دیا ہے پارلیمنٹ نے ایرانی وزارت خارجہ کو پابند بنایا ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر برطانیہ کے سفیر کو ایران سے نکال دے۔